پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹ کمیٹی میں نوٹوں کی منسوخی پر ریزرو بینک کے گورنر
ارجت پٹیل کے جوابات سے مطمئن نہ هونے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو طلب
کرنے کا مطالبہ ہوسکتا ہے۔کمیٹی کے چیئر مین کے وی تھامس نے آج یہاں بتایا کہ کمیٹی کی 20 جنوری کو
ہونے والی میٹنگ میں مسٹر پٹیل اور وزارت خزانہ کے سینئر حکام کو نوٹوں کی
منسوخی پر جواب دینے کے لئے بلایا گیا ہے۔دریں اثنا 22 رکنی اس کمیٹی کے ایک رکن نے بتایا کہ اگر
ریزرو بینک کے گورنر اور فنانس سکریٹری اشوك لواسا اور اقتصادی امور کے
سکریٹری شكتی کانت داس کے جوابات تسلی بخش نہیں ہوئے تو کمیٹی میں وزیر
خزانہ ارون جیٹلی اور یہاں تک کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بلانے کا مطالبہ
کیا جا سکتاہے۔